08 Oct 2026
(لاہور نیوز) لالی وڈ کے معروف اداکار شان شاہد کے بڑے بھائی اعجاز شاہد نے بھی فلم ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
شیک فلمز کے تحت گارڈن ٹاؤن میں اعجاز شاہد اور گلوکار مصطفیٰ زاہد نے پریس کانفرنس کی جس میں قلم کے مصنف مظہر انجم بھی شریک ہوئے۔
اعجاز شاہد نے بتایا کہ وہ جلد نئی قلم بنائیں گے، جس کے لیے گلوکار مصطفیٰ زاہد کو سائن کر لیا گیا ہے، قلم کی عکسبندی نومبر کے وسط میں شروع کی جائے گی اور اس میں نئی کاسٹ شامل ہو گی۔
گلوکار مصطفیٰ زاہد کا کہنا تھا کہ وہ قلم کو میوزک ساگا بنائیں گے اور ایسا میوزک تیار کریں گے جو سب کو پسند آئے۔
