اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سعود نے نادیہ خان کو انڈسٹری میں فساد پیدا کرنے والی شخصیت قرار دے دیا

11 Oct 2026
11 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار سعود نے اداکارہ نادیہ خان کو انڈسٹری میں فساد پیدا کرنے والی شخصیت قرار دے دیا۔

حال ہی میں سعود نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ پروگرام میں شریک حاضرین کے سوالات کے جواب بھی دیے۔

اداکار سے ایک خاتون کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آج کل پوڈ کاسٹ کا دور ہے اور لوگ شہرت حاصل کرنے کیلئے پرانی باتیں کرتے ہیں اس پر آپ کے کیا خیالات ہیں؟

خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سعود نے کہا کہ آج کل یہ بہت ہورہا ہے ایک دوسرے کو عزت دینا کم ہوتا جارہا ہے، میں ایک انٹرویو میں دیکھ رہا تھا ایک خاتون ہے جو متنازع سوالات کرتی ہیں اور  مجھے یہ بالکل بھی اچھا نہیں لگتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نادیہ خان نے بزنس مین کی بیٹی کے ساتھ بھی سوالات کیے ہیں، انہوں نے انڈسٹری میں کافی فساد کیے ہوئے ہیں، خاتون نے پہلے اداکار ہمایوں سعید کیلئے کچھ بولا اور پھر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کیلئے، دل میں سب کے نفرتیں پیدا کرتی ہیں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری بہت اچھی ہے، یہ متنازع باتیں کچھ وقت کیلئے ہوتی ہیں اور 3 دن بعد یہ کم ہوجاتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے