اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گرینڈ آپریشن، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور معروف چکن شاپ بند

02 Oct 2026
02 Oct 2026

(لاہور نیوز) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی منصور احمد کی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیر معیاری اور مضرِ صحت خوراک کی فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے لاہور میں گرینڈ آپریشن کے دوران 29 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا، کارروائی کے دوران ایک نجی یونیورسٹی کی کینٹین، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور معروف چکن شاپ کو بند کر دیا گیا، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 26 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 4 من سے زائد مردہ و بیمار مرغیاں، چائنہ نمک، ایکسپائر اشیاء اور گلے سڑے سیب تلف کئے گئے، ناز ٹاؤن میں واقع معروف چکن شاپ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کروایا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد کے مطابق ٹاؤن شپ میں نجی یونیورسٹی کی کینٹین کو صفائی کے ناقص انتظامات، گندے فریزر اور دیگر خلاف ورزیوں کے باعث اصلاح تک بند کیا گیا جبکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف اشیاء کی تیاری میں ممنوعہ چائنہ نمک استعمال کیا جا رہا تھا، جبکہ آئل تبدیلی کا لازمی ریکارڈ اور ضروری دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں، ملک شیک کی تیاری کیلئے گندے جگ اور سلش بنانے کیلئے ممنوعہ رنگ استعمال کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے میٹ شاپ میں حشرات کی روک تھام کے ناکافی انتظامات اور مرغیوں کو ذبح کرنے کیلئے لازمی کون استعمال نہ کئے جانے پر بھی کارروائی کی، اکبر روڈ پر پانی کا سیمپل فیل ہونے پر واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بند کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد نے کہا کہ صوبہ بھر میں شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے