اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 505.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توہین عدالت کیس: ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

06 Oct 2026
06 Oct 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے کے معاملے پر ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چھٹہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آپ دو مقدمات درج کرنے کی وجوہات داخل کریں، جسٹس عبہر گل خان نے محمد خان بھٹی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کیس ہے؟ عدالتی حکم پر عمل ہوا یا نہیں؟، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے ریکارڈ فراہم کر دیا تھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا بلکہ دو مزید دو ایف آئی آرز درج کردیں، اس کا مطلب ہے آپ نے مان لیا کہ آپ نے توہین عدالت کی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے بعد دو ایف آئی آر کیوں درج کیں، آپ سوموار تک تفصیلی جواب دیں۔

یاد رہے کہ محمد خان بھٹی نے 2023 میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود اینٹی کرپشن حکام ہراساں کررہے ہیں، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، استدعا ہے کہ عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے