اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری

05 Oct 2026
05 Oct 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات سے قوم کو اچھی امیدیں وابستہ تھیں کہ راستہ نکلے گا، اپوزیشن کے پاس انتشار اور گرما گرمی کے خاتمے کا اچھا موقع تھا۔

 

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی دو بنیادی وجوہات ہیں، اپوزیشن کا وفد مکمل طور پر بے اختیار تھا جبکہ تمام اختیار خیبرپختونخوا حکومت کے پاس تھے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، مارچ اٹک سے آگے آتا ہوا نظر نہیں آئے گا۔طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تو دور کی بات، یہ دہشت گردی کی مذمت بھی نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ان کے نزدیک سب سے بڑی بات ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں ایمرجینسی کے نفاذ کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے