اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ذیا بیطس کی ممکنہ علامات کی نشاندہی کے لیے اے آئی پر مبنی ٹول تیار

30 Sep 2026
30 Sep 2026

(ویب ڈیسک)سائنس دانوں نے ایک ایسا نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹول تیار کیا ہے جو انسان کی آواز کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کرکے ٹائپ 2 ذیابیطس کی ممکنہ علامات کا سراغ لگا سکتا ہے۔

فی الحال ذیابیطس کی تشخیص عموماً خون کے ٹیسٹ کے ذریعے کی جاتی ہے، جس سے گزشتہ دو سے تین ماہ کے دوران خون میں شوگر کی اوسط سطح کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ ان افراد کے لیے بھی کیا جاتا ہے جن میں مسلسل تھکن، غیر ارادی طور پر وزن کم ہونا اور ہر وقت پیاس لگنے جیسی علامات ظاہر ہوں۔

نیا اے آئی ٹول ٹیکنالوجی کمپنی Thymia اور آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی، میلبورن کے محققین نے تیار کیا ہے۔ یہ آلہ بنانےو الے سائنس دانوں کے مطابق آواز کا تجزیہ بیماری کی ابتدائی علامات جانچنے کا ایک تیز اور غیر جراحی طریقہ بن سکتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی میں آواز میں موجود باریک تبدیلیوں، مثلاً بھاری یا کھردری آواز اور سانس پھولنے جیسی علامات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور مبینہ طور پر صرف 20 سیکنڈ میں نتائج فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

اگرچہ یہ ٹیکنالوجی ابھی روایتی طبی تشخیص کا متبادل نہیں لیکن ذیابیطس کی ممکنہ موجودگی کی ابتدائی نشاندہی کے لیے ایک نئی تحقیقاتی سمت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے