اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ایف بی آر کی پالیسیوں کے خلاف پی ایم اے کی ملک گیر ہڑتال

30 Sep 2026
30 Sep 2026

(لاہور نیوز) ایف بی آر کی پالیسیوں اور پوائنٹ آف سیلز کے نفاذ کیخلاف ملک گیر ہڑتال ،لاہور بھر میں پرائیویٹ ہسپتال اور کلینکس بند کر دیئے گئے۔

 پی ایم اے کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کی ایف بی آر کی پالیسیوں اور پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) کے نفاذ کے خلاف ملک بھر میں پرائیویٹ ہسپتال اور کلینکس بند رکھنے کی اپیل کی گئی تھی، ہڑتال ڈاکٹر برادری کے جائز مطالبات کے حق میں قومی یکجہتی کے اظہار کے طور پر کی گئی

 پی ایم اے پنجاب اور پی ایم اے لاہور کی جانب سے قائم کردہ تمام ٹاؤن کمیٹیاں دن بھر متحرک رہیں اور انہوں نے ہسپتالوں اور کلینکس کے ساتھ مسلسل روابط رکھے، پی ایم اے لاہور کے عہدیداران  کا کہنا تھا کہ ہڑتال ڈاکٹر برادری کے اتحاد اور یکجہتی کا واضح پیغام ہے۔ ہم اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن اور آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ڈاکٹروں اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو نشانہ بنانا اور پوائنٹ آف سیلز کے نام پر غیر ضروری دباؤ ڈالنا ناقابل قبول ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف بی آر کی پالیسیوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس پر پوائنٹ آف سیلز کے نفاذ کو روکا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے