اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز، ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان

05 Oct 2026
05 Oct 2026

(لاہور نیوز) سری لنکا کے خلاف تین ٹی 20 میچز اور ٹرائی سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا۔

 صاحبزادہ فرحان سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں کپتان برقرار رہیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو ہوگا۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا اور خواجہ نافع شامل ہیں۔ خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی، سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

16 رکنی ون ڈے سکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے، سکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ اور مائیکل سمتھ بیٹنگ کوچ ہوں گے جبکہ منصور امجد فیلڈنگ کوچ مقرر ہیں۔ نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر ہوں گے۔

راولپنڈی کیلئے شفقت شبیر جبکہ لاہور کیلئے سید نذیر احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔ کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر مقرر ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے