اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کائنات امتیاز کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

04 Oct 2026
04 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کائنات امتیاز نے 19 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

کائنات امتیاز 2010ء اور 2014ء میں ایشین گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ تھیں، انہوں نے آخری ون ڈے آسٹریلیا کے خلاف جنوری 2023ء میں کھیلا۔

کائنات امتیاز نے آخری ٹی ٹوئنٹی تھائی لینڈ کے خلاف اکتوبر 2022ء میں کھیلا تھا، وہ کمنٹری کے شعبے سے بھی وابستہ ہو گئی تھیں۔

کائنات امتیاز اب ویمن میچ ریفری کے بھی فرائض انجام دے رہی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ویمن میچ ریفری کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا ہے۔

واضح رہے کائنات امتیاز کی والدہ امپائرنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں، سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پینل میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی ویمن امپائر ہیں۔

سلیمہ امتیاز اب تک 9 ویمن ون ڈے انٹرنیشنل اور 69 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے