03 Oct 2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اسلم کو چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) تعینات کر دیا۔
جاوید اسلم کی بطور چیئرمین روڈا تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید اسلم کو تین سال کے لیے چیئرمین روڈا مقرر کیا گیا ہے۔
جاوید اسلم سابق چیف سیکرٹری پنجاب، سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
