اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

04 Oct 2026
04 Oct 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر کینٹ ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں، جہاں منشیات فروخت کرتے ہوئے مزمل اور قاسم نامی ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان نے آن لائن منشیات منگوا کر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے