اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

04 Oct 2026
04 Oct 2026

(لاہور نیوز) چوکی ہلوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق پولیس نے ٹیکنالوجی کی مدد سے کاچھا روہی روڈ سے ملزمان کو ٹریس کرکے حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر کرائے پر گاڑی حاصل کرکے مختلف شاہراہوں پر شہریوں کی ریکی کرتے تھے۔ ملزمان گاڑی کے ذریعے شہریوں کو روک کر اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھینتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 9 چھینے گئے موبائل فون، 2 ناجائز پستول اور نقدی برآمد کرلی، جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت احمد، رمضان، زمان اور سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے