اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

03 Oct 2026
03 Oct 2026

(لاہور نیوز ) جاپان میں جاری ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی 3 وکٹیں جلد گر گئیں۔

نشین میں کھیلے جارہے میچ میں 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار رہی۔

ابتدائی 7 اوورز میں 42 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔

معاذ صداقت 23، کپتان صاحبزادہ فرحان 10 اور عثمان خان 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے 2 جبکہ واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابھیشیک شرما (61)، تلک ورما (ناٹ آؤٹ 51) اور شیوم دوبے (27) کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 211 رنز بنائے۔

کپتان شریاس ایئر 21، ایشان کشن 20، سوریا ونشی 15 اور سنجو سیمسن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے احمد دانیال اور عرفات منہاس نے 2، 2 جبکہ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پااکستان ٹیم نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور کئی مواقع ضائع کیے۔

پانچویں اوور میں ابھیشیک شرما اور شریاس ایئر کو مواقع بھی ملے جب صائم ایوب نے تین گیندوں پر دو کیچز ڈراپ کردیے۔

ابھیشیک شرما اور تلک ورما کو رن آؤٹ کرنے کے مواقع بھی ضائع کیے جبکہ مجموعی طور پر 4 کیچز ڈراپ کیے۔

واضح رہے کہ اس بڑے ٹاکرے کے ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست زدہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے