اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیکسورا سندھ ای سپورٹس چیمپئن شپ 2026 سیمی فائنل مرحلے میں داخل

03 Oct 2026
03 Oct 2026

(لاہور نیوز) سندھ حکومت کے تحت پاکستان کی بڑی نیکسورا سندھ ای سپورٹس چیمپئن شپ 2026 سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی، مختلف مقابلے کراچی میں جاری ہیں۔

 

سیکرٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر اور ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق نے ای سپورٹس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں کا جائزہ لیا اور PUBG، Tekken 8 اور FC 27 کے سیمی فائنلز دیکھے۔

اس موقع پر سیکرٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر نے کہا کہ ای سپورٹس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے پیر تک جاری رہیں گے، جب کہ اتوار کو اسلام آباد، گجرات، کوئٹہ، لاہور اور گلگت سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سیمی فائنل مرحلے میں ایکشن میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی ای سپورٹس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں شریک ہیں، نیکسورا سندھ ای سپورٹس چیمپئن شپ میں 1000 ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔

منور علی مہیسر کے مطابق ای سپورٹس مقابلے نوجوان کھلاڑیوں اور شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی خصوصی ہدایت پر نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل اور ای سپورٹس پلیٹ فارم فراہم کیے جا رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے