اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی

02 Oct 2026
02 Oct 2026

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دے دی۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں انتخابات کا ڈرافٹ شیڈول چیف سیکرٹری پنجاب کوبھیج دیا۔

الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی27 اکتوبر سے 30 اکتوبرکے درمیان جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر کے دوران ہوگی۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق اپیلیں 7 سے 11 نومبر کے دوران دائر کی جا سکیں گی، ٹریبونل 12 سے 16 نومبر کے دوران اپیلیں نمٹائیں گے اور کاغذات نامزدگی 18 نومبر تک واپس لی جاسکے گی۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت 19 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائےگی، 20 نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی جب کہ ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان 17 دسمبر تک کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے