اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بچوں کا علاج: پنجاب پولیس ملازمین کو 15 کروڑ 35 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم

02 Oct 2026
02 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے اور ویلفیئر کیلئے رواں سال 15 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج معالجے کیلئے فنڈز فراہم کیے گئے۔ سیریبرل پالسی کے مرض میں مبتلا 760 بچوں کو مجموعی طور پر 10 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔

ترجمان کے مطابق تھیلیسیمیا سے متاثرہ 178 بچوں کے طبی اخراجات کیلئے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے، جبکہ مختلف سنگین بیماریوں کا شکار 77 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 84 لاکھ روپے سے زائد فراہم کیے گئے۔

کینسر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مرض میں مبتلا 10 بچوں کیلئے 18 لاکھ 59 ہزار روپے، دل اور گردوں کی بیماریوں کے علاج کیلئے 5 بچوں کو 11 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ قوت سماعت کے مختلف عوارض کا شکار 13 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 8 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد جاری کیے گئے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کے مختلف سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مختلف معروف ہسپتالوں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کو رعایتی نرخوں پر علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی زندگی آسان اور باوقار بنانے کیلئے بھرپور ویلفیئر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے