اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جعلی پولیس مقابلہ کیس: سابق ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کی ضمانتیں خارج

02 Oct 2026
02 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جعلی پولیس مقابلے کے مقدمے میں قصور کے سابق ایس ایچ او حسن عمران سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے پولیس اہلکاروں کی ضمانتوں پر سماعت کی۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ مصطفیٰ آباد قصور میں 2024 میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وکیلِ مدعی کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اس کے بھائی کو ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار کیا اور دورانِ حراست جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا۔

وکیلِ مدعی نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے دورانِ حراست قتل کے معاملے کی تفتیش کی، جس میں ملزمان کو قصوروار قرار دیا گیا۔

عدالت کی جانب سے ضمانتیں خارج ہونے کے بعد احاطہ عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ وکلاء نے الزام عائد کیا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی۔ بعد ازاں پولیس نے سخت سکیورٹی میں پانچوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔

گرفتاری کے دوران وکلاء کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کا بھی واقعہ پیش آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے