اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کے خلاف قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی: صدر پی ایچ ایف

02 Oct 2026
02 Oct 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی نے بھارت کے خلاف قومی ہاکی ٹیم کی شاندار فائٹ اور مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سنسنی خیز مقابلے میں 4-3 کی معمولی شکست کے باوجود ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی۔

محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی ٹیکٹیکل ڈسپلن اور شاندار کم بیک ثابت کرتا ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور کردار اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کو بہترین وسائل، بین الاقوامی ایکسپوژر اور تربیت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کا سفر ابھی جاری ہے، ہم اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، کھلاڑی حوصلے بلند رکھیں اور آئندہ میچز پر توجہ مرکوز کریں۔

واضح رہے کہ جاپان میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

علم میں رہے کہ بھارتی ٹیم نے 23 ویں منٹ تک 3 گول کردیئے تھے جس کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلے میں واپسی کی اور 30، 45 اور 49 ویں منٹ میں مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا تھا۔

میچ کے آخری منٹ میں بھارت کے ابھیشیک نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے