اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ میں بڑے فیصلے کی ہوا چل پڑی، بڑے کھلاڑی ڈراپ

30 Sep 2026
30 Sep 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ میں بڑے فیصلے کی ہوا چل پڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کی کپتانی کا دور ختم ہوگیا، انہیں اسکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔سلمان علی آغا ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 ٹیم سے بھی آؤٹ ہوگئے ہیں، اب وہ صرف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹی 20 کے نئے کپتان کے لیے صاحبزادہ فرحان اور شاداب خان میں مقابلہ جاری ہے، حارث رؤف کے بعد شاہین آفریدی کو بھی ٹی 20 اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاہین آفریدی نےپاکستان کے لیے سب سے زیادہ 136اور حارث رؤف نے 133وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں،  ایجبسٹن ٹیسٹ کے ہیرو رضا اللہ ٹی 20 اور ون اسکواڈ میں شمولیت کے مضبوط امیدوار  ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی بدستور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیسٹ کپتان بابر اعظم ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور سری لنکا 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں 3 ٹی 20 کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ  18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلاجائےگا، تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان ،انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے