اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز والی بال: پاکستان نے بھارت کو 0-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

01 Oct 2026
01 Oct 2026

(لاہور نیوز) ایشین گیمز کے مینز والی بال ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کو 0-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلا سیٹ 25-19 سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں پاکستان نے بھارت کو 25-23 سے شکست دی۔ پاکستان نے تیسرا سیٹ 25-18 سے جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل ایک گھنٹہ 20 منٹ میں جیتا۔ پاکستان نے میچ میں مجموعی طور پر 75 جبکہ بھارت نے 60 پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان نے اسپائکس پر 50 پوائنٹس حاصل کیے۔ بھارت اسپائکس پر 33 پوائنٹس لے سکا۔ پاکستان نے بلاکس کے ذریعے 6 جبکہ بھارت نے 4 پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان کی جانب سے مراد خان 22 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے۔ مراد خان نے اسپائکس کے ذریعے 21 جبکہ سروس سے ایک پوائنٹ حاصل کیا۔ پاکستان کے مصور خان نے 7، حماد نے 8 اور عثمان فریاد نے 9 پوائنٹس حاصل کیے۔

یوں پاکستان بھارت کو شکست دے کر ایشین گیمز مینز والی بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے