01 Oct 2026
(لاہور نیوز) ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث سیمی فائنل 13،13 اوورز پر مشتمل تھا۔ بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے، توحید ہردوئے 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان نے 112 رنز کا ہدف 12.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے معاذ صداقت 15، صائم ایوب 21 اور کپتان صاحبزادہ فرحان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کے خلاف بولنگ میں سفیان مقیم نے 3، عرفات منہاس نے 2 جبکہ صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔
