01 Oct 2026
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
اساتذہ کی ریشنلائزیشن، ڈوپلیکٹ اور خالی اسامیوں کا جائزہ لینے کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
7 رکنی کمیٹی کے کنوینئر سپیشل سیکرٹری محمد اقبال کو مقرر کیا گیا ہے، کمیٹی میں سی ای او پیکٹا سید موسیٰ علی بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈی پی آئی سیکنڈری شامل ہیں۔
کمیٹی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد سیکرٹری ایجوکیشن کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
