اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور میں 10 روزہ بسنت کی منظوری، 29 جنوری سے 7 فروری تک ہو گی

30 Sep 2026
30 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زندہ دلانِ لاہور کیلئے بسنت کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے آئندہ سال لاہور میں 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق لاہور میں 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک بسنت منائی جائے گی، تاہم 5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث بسنت کے جشن کا ایک روز ناغہ ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 10 روزہ بسنت دنیا بھر میں پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے فروغ کا باعث بنے گی۔

واضح رہے کہ 25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی، وزیراعلیٰ  نے نئے سال 2027 کی آمد پر لاہوریوں کو 10 روزہ بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں  نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ گزشتہ بسنت کے مقابلے میں شہریوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے مزید بہتر اقدامات کئے جائیں، وزیراعلیٰ  نے عوام سے اپیل کی کہ انسانی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے فرض شناسی، ذمہ داری اور احساس کا مظاہرہ کیا جائے اور گزشتہ بسنت کی طرح اس بار بھی ایک نئی مثال قائم کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے