اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سموگ کیخلاف پنجاب بھر میں آپریشن مزید تیز، 5 صنعتی یونٹس مسمار، 8 لاکھ سے زائد جرمانہ

01 Oct 2026
01 Oct 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 3 سے 5 میل فی گھنٹہ جبکہ ہوا کا رخ جنوب مشرق سے شمال مغرب کی جانب ہے۔ اے کیو آئی 178 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق صبح 10 بجے کے بعد ہواؤں کی رفتار میں اضافے سے فضائی معیار میں بہتری متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں انسدادِ سموگ آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے، آلودگی کے ذرائع کے خلاف مانیٹرنگ اور فیلڈ انفورسمنٹ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 281 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی، 5 یونٹس مسمار، 7 سیل جبکہ خلاف ورزیوں پر 8 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔

اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کے دوران 409 بھٹوں کی انسپیکشن، 9 مسمار اور ایک سیل کیا گیا جبکہ 5 مقدمات درج اور 45 بھٹہ مالکان کو نوٹس جاری کیے گئے۔ مجموعی طور پر 13 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

غیر معیاری پلاسٹک کے خلاف کارروائی میں 227 مقامات کی انسپیکشن، 9 مقامات سیل اور 7 ہزار 579 کلوگرام پلاسٹک ضبط کیا گیا، جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوا۔

باربی کیو اور کمرشل کچنز میں دھوئیں کی روک تھام کیلئے 219 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 62 مقامات پر سکشن ہڈز نصب کیے گئے، 19 مقامات سیل اور ایک لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

حکام کے مطابق صرف سکشن ہڈز کی تنصیب کافی نہیں بلکہ ان کی مؤثر فعالیت بھی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ کمرشل کچنز اور باربی کیو پوائنٹس سے دھوئیں کے اخراج کی سخت نگرانی جاری رہے گی۔

لاہور میں گاڑیوں کے دھوئیں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ EPA پنجاب اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران مختلف مقامات پر ایمیشن ٹیسٹنگ اور فیلڈ ویری فکیشن کی جارہی ہے۔ رات کے وقت بھی صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کے اخراج کی خصوصی نگرانی جاری ہے۔

دوسری جانب چاول کی فصل کی مکینیکل ہارویسٹنگ میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ پنجاب میں 6.33 ملین ایکڑ رقبے میں سے 6 لاکھ 95 ہزار 930 ایکڑ کی ہارویسٹنگ مکمل کرلی گئی، جو مجموعی ہدف کا 11 فیصد ہے۔

فصلوں کی باقیات جلانے کی حوصلہ شکنی کیلئے کسانوں کو 4 لاکھ 31 ہزار 599 نوٹس جاری کیے گئے۔ 1259 کبوٹا مشینوں سے 2 لاکھ 99 ہزار 214 ایکڑ جبکہ 187 بیلرز کے ذریعے 92 ہزار 274 ایکڑ رقبے سے فصلوں کی باقیات کا انتظام کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے