اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: عظمیٰ بخاری

01 Oct 2026
01 Oct 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب کے تمام ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ کچھ سیاسی جماعتیں پس پردہ الیکشن لڑ رہی تھیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ڈنکا بج رہا ہے، ان کے منصوبے آزاد کشمیر میں بھی مقبول ہو رہے ہیں۔ پنجاب میں عوام کی سہولت کے لیے گرین بسیں چل رہی ہیں جبکہ جدید مشینوں کے ذریعے دل کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سیف سٹی صرف لاہور میں تھا، اب پورے پنجاب میں سیف سٹی کا نظام موجود ہے۔ ایک لاکھ 30 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ گھر زیر تعمیر ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں کرائم میں نمایاں کمی آئی ہے اور بعض شعبوں میں کمی 70 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ایک موقع پر انہوں نے کرائم میں 30 فیصد کمی کا بھی ذکر کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جب سے تحریک فساد سیاست میں آئی ہے، دنگا فساد ہو رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف پنجاب میں ترقی کا سفر جاری ہے تو دوسری جانب وفاق پر چڑھائی کی باتیں ہو رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے