30 Sep 2026
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے مہمان آبی پرندوں کے شکار سیزن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یکم اکتوبر 2026ء سے 31 مارچ 2027ء تک آبی پرندوں کا شکار صرف ہفتہ اور اتوار کو مستند شوٹنگ پرمٹ کے ساتھ کیا جاسکے گا۔
پنجاب کے تمام پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر قسم کے شکار پر پابندی ہوگی۔ شکار کے دوران وائلڈ لائف ایکٹ 1974ء (ترمیم شدہ 2025ء) کے جدول اول میں مقرر کردہ پرندوں کی تعداد سے تجاوز کی اجازت نہیں ہو گی۔
شکار سے متعلق ایکٹ میں درج دیگر پابندیاں اور وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی ہدایات بھی نافذ العمل رہیں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گاڑی میں سوار ہوکر شکار کرنا ممنوع ہو گا۔
