اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا روڈا کے منصوبوں کے لیے 15 ارب روپے تک قرض دینے کا فیصلہ

30 Sep 2026
30 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے منصوبوں کے لیے 15 ارب روپے تک قرض فراہم کرنے اور پہلے منسوخ کیے گئے 2 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کے قرضی بیلنس کی بحالی کی منظوری دے دی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) اتھارٹی 15 ارب روپے تک کی رقم مرحلہ وار صوبائی اکاؤنٹ ون میں جمع کرائے گی، جس کے بعد خزانے میں موصول ہونے والی رقم روڈا کو قرض کی صورت میں جاری کی جائے گی۔

دستاویزات کے مطابق روڈا کو یہ قرض مقررہ شرائط کے تحت مالی سال 2026-27 میں ضمنی گرانٹ کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے روڈا کے پہلے منسوخ کیے گئے 2 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کے قرضی بیلنس کو بھی بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔ بحال کی جانے والی رقم دریائے راوی پر سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں کے لیے استعمال کی جائے گی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق قرضی رقم کی بحالی کا مقصد سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں پر کام کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔

ذرائع کے مطابق روڈا کے لیے قرض اور ضمنی گرانٹ کی منظوری پنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے