اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور سمیت پنجاب میں رواں ماہ کے دوران ڈینگی کے 57 کیسز رپورٹ، راولپنڈی سرفہرست رہا

29 Sep 2026
29 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں یکم ستمبر 2026 سے اب تک ڈینگی کے 57 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی میں سامنے آئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ لاہور میں ایک ماہ کے دوران 14 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

چکوال، ملتان اور رحیم یار خان میں ڈینگی کے 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ اٹک، گوجرانوالہ اور مظفرگڑھ میں 2،2 کیسز سامنے آئے۔

دوسری جانب ڈی جی خان، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن اور سیالکوٹ میں ڈینگی کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس مزید تیز کی جا رہی ہے۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے