اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

29 Sep 2026
29 Sep 2026

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روز کیلئے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی، ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کی کوریج کیلئے چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہو گی، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہو گی۔

انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، محکمہ داخلہ  نے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت کیلئے ضلعی سطح پر ’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘‘ تشکیل دی ہے۔

زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کیلئے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت ضلعی ’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘‘ دے گی، ’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘‘ کی تحریری اجازت سے ڈرونز کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہو گا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ڈرون پر پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائی، پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے