29 Sep 2026
(لاہور نیوز) برائلر گوشت کے نرخ 476 روپے کلو برقرار ہیں جبکہ انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 476 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم صافی گوشت شہریوں کو 540 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر کے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 300 روپے فی کلو مقرر ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 314 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو گا، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 328 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 263 روپے فی درجن مقرر ہو گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 770 روپے مقرر کی گئی ہے۔
