اپ ڈیٹس
  • 263.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 476.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

27 Sep 2026
27 Sep 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان نے 23 ستمبر کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور افغانستان سے ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر افغان طالبان حکومت کو سخت احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ڈی مارش حوالے کردیا۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے یہ ڈی مارش گزشتہ روز افغان حکام کے حوالے کیا گیا، جس میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات، سرحدی دراندازی اور پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان نے افغان حکام پر واضح کیا کہ پاکستانی حدود میں دہشت گردی کے واقعات اور سرحدی خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر نے بھی پاکستان کی جانب سے افغان حکام کے سامنے دہشت گردی اور سرحدی صورتحال پر شدید احتجاج ریکارڈ کرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

حالیہ ڈی مارش کے ذریعے دہشت گرد حملوں اور سرحدی واقعات پر پاکستان کے تحفظات افغان حکام تک پہنچائے گئے ہیں، جبکہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے