اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

26 Sep 2026
26 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ امتیاز اور اعجاز شفیع کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج اور دھرنے کی کال دی گئی، جس کے بعد حکومت نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا ہے کہ احتجاج کرنا شہریوں کا آئینی حق ہے، اس لئے دفعہ 144 کا پورے صوبے میں نفاذ غیر قانونی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مخصوص خطرے والے اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے بجائے پورے پنجاب میں پابندی عائد کر دی۔

درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرامن احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی بنیادی آئینی حقوق کے زمرے میں آتی ہے، درخواست گزاروں نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے