23 Sep 2026
(لاہور نیوز) عمرہ زائرین ویکسی نیشن کے بغیر 10 اکتوبر تک سفر کر سکتے ہیں۔
فوکل پرسن ڈاکٹر مرتضیٰ شاہ نے کہا ہے کہ عازمین عمرہ کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کیلئے توسیع کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ ڈسپنسری میں 5 نادرا سہولت سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں۔
فوکل پرسن نے کہا ہے کہ جیکب لائن ڈسپنسری میں اگلے ہفتے ویکسی نیشن شروع ہو گی۔
