اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا لاہور میوزیم کا دورہ

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) جرمنی سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمنٹ کے رکن ٹامسز فروئلخ کی قیادت میں یورپی وفد نے لاہور میوزیم کا دورہ کیا، بلغاریہ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن اسٹینسلاو ڈوبرینوف اسٹویانوف بھی وفد میں شامل تھے۔

برینڈن برگ لینڈ ٹیگ کے رکن ڈینس ہوہلوخ اور بیلجیئم کے سینئر کونسلر عمیر خان بھی وفد کا حصہ تھے۔

ڈائریکٹر لاہور میوزیم تاثیر احمد اور ایڈیشنل سیکرٹری سیاحت خواجہ وقار احمد  نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفد کو لاہور میوزیم کی تاریخی اہمیت، یہاں محفوظ نوادرات اور خطے کے ثقافتی ورثے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یورپی وفد نے لاہور میوزیم کی مختلف گیلریوں کا دورہ کیا اور تاریخی و ثقافتی نوادرات کا مشاہدہ کیا، آثارِ قدیمہ، تاریخ، فنون اور خطے کی ثقافتی روایات سے متعلق نوادرات نے وفد کی خصوصی توجہ حاصل کی۔

اس موقع پر وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور یورپ کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا اور تاریخی و ثقافتی ورثے کے حوالے سے باہمی تبادلے کے مواقع پیدا کرنا قرار دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے