اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہنجروال: مبینہ پولیس مقابلہ میں زیرحراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

23 Sep 2026
23 Sep 2026

(لاہور نیوز) تھانہ ہنجروال کی حدود میں مبینہ طور پر سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت اختر کے نام سے ہوئی ہے، جو 2 درجن سے زائد مقدمات میں ملوث تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ہنجروال کی ٹیم زیرحراست ملزم کو ریکوری کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے