اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

علیمہ خان کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر کارروائی 25 ستمبر تک ملتوی

22 Sep 2026
22 Sep 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر کارروائی پچیس ستمبر تک ملتوی کر دی۔

جسٹس عبہر گل خان نے استفسار کیا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر درخواست کیسے دائر ہوئی؟

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ زیر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔۔۔ علیمہ خان کی جانب سے بیرسٹر تیمور اور عرفان کلار ایڈووکیٹ پیش ہوئے بعد ازاں وکیل رانا مدثر عمر نے بھی عدالت میں دلائل دیے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کی نظر بندی کا معاملہ دیگر کیسز سے مختلف ہے، ایک ہی تاریخ کو ڈی آئی سی ہوئی اور اسی تاریخ کو نظر بندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔۔۔ ایسا لگتا ہے کہ پہلے گرفتار کیا گیا اور بعد میں نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

جسٹس عبہر گل خان نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کیا؟

عدالت نے سوال کیا کہ آپ کا کیس کیسے مختلف ہے؟وکیل رانا مدثر عمر نے مؤقف اختیار کیا کہ نظر بندی کی رپورٹ میں علیمہ خان کے نو مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا ذکر کیا گیا اور خدشہ ظاہر کیا گیا کہ وہ دوبارہ سڑک بلاک کرسکتی ہیں۔۔۔ نو مئی کے مقدمے کی تفتیش میں علیمہ خان کو بے گناہ قرار دیا جاچکا ہے، اس کے باوجود نو مئی کو بنیاد بنا کر نظر بندی کیسے کی گئی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا علیمہ خان کے تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے؟

وکیل نے بتایا کہ دو سے تین مقدمات میں ضمانت ہونا باقی ہے۔جسٹس عبہر گل خان نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کے فل بینچ کا حکم ہے کہ پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔۔۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں کچھ ہوا ہے؟

وکیل نے تیاری کے لیے مہلت طلب کی، عدالت نے علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر کارروائی پچیس ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے