جرم وانصاف
نومئی جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
22 Sep 2026
22 Sep 2026
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں 9 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے علی امتیاز وڑائچ، اویس یونس سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 9 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
