اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہریوں کو تحفظ اور قانونی رہنمائی دینا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے: ڈی آئی جی آپریشنز

22 Sep 2026
22 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ ہراسگی اور سماجی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے، شہریوں کو تحفظ اور قانونی رہنمائی دینا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اپنے دفتر میں طویل ترین کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے وراثتی جائیداد، ہراسگی، دھمکیوں اور دیگر تنازعات سے متعلق شکایات پیش کیں۔

دونوں بازوؤں سے محروم شہری وراثتی جائیداد میں حصہ نہ ملنے کی شکایت لے کر کھلی کچہری پہنچا۔ فیصل کامران نے متعلقہ افسران کو شہری کو اس کا حق دلوانے اور مکمل قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

کھلی کچہری میں گھریلو اور وراثتی تنازعات، ہراسگی اور دھمکیوں کی شکایات پر بھی فوری احکامات جاری کیے گئے۔

بیٹوں کی جانب سے ماؤں سے بدتمیزی کی شکایات پر ایس ایچ اوز شاہدرہ اور اسلام پورہ کو متاثرہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

گروی مکان کے معاملے میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے متعلق شکایت پر ایس ایچ او نشتر کالونی کو کارروائی کا حکم دیا گیا، جبکہ سود خور کی دھمکیوں کی شکایت پر ایس پی اقبال ٹاؤن کو قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

پلاٹ کے عوض 20 لاکھ روپے بیعانہ ادا کرنے کے باوجود قبضہ نہ ملنے کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او باٹا پور کو دستاویزات کی جانچ اور قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

اسی طرح تشدد اور دھمکیوں کی شکایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے