(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہر کی مختلف اہم شاہراہوں اور ٹریفک سرکلز کا دورہ کیا اور روڈ ٹریفک انجینئرنگ سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔
سی ٹی او لاہور نے شاہدرہ چوک، امامیہ کالونی پھاٹک، برکت پلی، السعید چوک اور سگیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹریفک کی روانی اور سڑکوں سے متعلق مسائل کا معائنہ کیا۔
انہوں نے فیروزپور روڈ پر ٹریفک مسائل، پارکنگ اور پارکنگ پلازوں کے اطراف ٹریفک کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ کے مختلف انٹرسیکشنز کا معائنہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر متعلقہ سرکل افسران نے سی ٹی او لاہور کو روڈ انجینئرنگ سے متعلق مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سی ٹی او نے سرکل افسران سے روڈ انجینئرنگ کے مسائل اور ممکنہ حل پر مبنی تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔
سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ ٹریفک فلو میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے متعلقہ رپورٹس ٹیپا کو بھجوائی جا رہی ہیں تاکہ روڈ انجینئرنگ سے متعلق مسائل کا مناسب حل نکالا جا سکے۔
دورے کے دوران سی ٹی او لاہور نے مختلف شاہراہوں پر ہیلمٹ اور لین لائن کمپلائنس کا بھی جائزہ لیا۔ مال روڈ پر بہتر ہیلمٹ کمپلائنس پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکاروں کو شاباش دی۔
سی ٹی او لاہور نے فیروزپور روڈ اور شاہدرہ سرکل میں ہیلمٹ انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
