اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر زرداری سے گورنر پنجاب کی ملاقات، انتظامی امور اور جامعات کی صورتحال پر گفتگو

20 Sep 2026
20 Sep 2026

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے انتظامی امور، اعلیٰ تعلیم اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال اور پنجاب کی جامعات سے متعلق بریفنگ دی  سردار سلیم حیدر خان  نے صدر کو بتایا کہ گورنر ہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس میں تبدیل کردیا گیا ہے، جہاں عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ غریب عوام اور پارٹی کارکنوں کے لیے ہر وقت موجود رہتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں اور عوامی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے  صدر آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب کی عوامی خدمات کو سراہا اور صوبے میں عوامی فلاح و بہبود اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مزید اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے