اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چھوٹے صوبوں کا استحقاق مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کے پاس ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(لاہور نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے کہا ہے کہ چھوٹے صوبوں کا استحقاق مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کے پاس ہے۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خاں نے کہا کہ نجی دورے پر مریم نواز نے جہاز کے استعمال پر اخراجات اپنی جیب سے ادا کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کیا کسی عوامی مسئلے پر بات ہے؟ جماعت اسلامی کے پٹرول مصنوعات میں کمی کے حوالے سے جائز بات ہے، ان سے بات ہونی چاہیے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سیاست نہیں، جرم ہے۔ جرائم کو سیاست کے لبادے میں لپیٹ کر مذاکرات کرنا، جرم کو سیاست تصور کرنا، ایسے مذاکرات میں نہیں سمجھتا۔

ملک احمد خاں نے کہا کہ کور کمانڈر کا گھر جلانا، 29 چھاؤنیوں پر حملہ آور ہونا اور بلڈنگز کو نذر آتش کرنا سیاست نہیں، جرم ہے۔ پاکستانی پرچم کو آگ لگانے کے جرم کی معافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز بہت بڑے صوبے کی وزیر اعلیٰ ہیں، جہاں 120 ملین افراد بستے ہیں، بہرحال کئی گھنٹوں کے سفر کیلئے جہاز کی ضرورت تو ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جہاز کے استعمال کے طریقہ کار پر بحث ہوسکتی ہے، جہاز کا استعمال رولز اینڈ ریگولیشن کے مطابق ہوتا ہے، یہ چیک کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے