20 Sep 2026
(لاہور نیوز) سیاسی جماعتوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع سے 15 ہزار پولیس جوان 21 ستمبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے دوران کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے دوسرے شہروں سے بلائے گئے مہمان پولیس اہلکاروں کو 48 تعلیمی اداروں میں ٹھہرایا جا رہا ہے۔
پولیس اہلکاروں کو ٹھہرانے کے لئے زیر غور تعلیمی اداروں کی فہرست میں گوجر خان کے پانچ، کلر سیداں کے تین اور ٹیکسلا کے 10 تعلیمی ادارے، راولپنڈی شہر کے 21 اور چکری انٹرچینج سے ملحقہ علاقوں کے چھ تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
پنجاب کے مختلف اضلاع سے طلب کی گئی پولیس کی اضافی نفری 21 ستمبر کی شام راولپنڈی پہنچے گی، پہلے مرحلے میں پولیس 15ہزار کے لگ بھگ پولیس اہلکار راولپنڈی آرہے ہیں۔
