اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ریسلر انعام بٹ کو انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کیجانب سے بڑا ریلیف مل گیا

19 Sep 2026
19 Sep 2026

(لاہور نیوز) قومی ریسلر انعام بٹ کو بڑا ریلیف مل گیا، انعام بٹ اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے درمیان معاہدے کی تفصیل سامنے آ گئی۔

 

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے محمد انعام بٹ کی ایشین گیمز میں شرکت کی تصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق محمد انعام بٹ پر 2 ماہ کی پابندی 19 جولائی سے 18 ستمبر 2026ء تک رہی، ریسلر کی پابندی کی مدت مکمل ہو چکی ہے۔

محمد انعام بٹ پر کوئی مالی جرمانہ عائد نہیں کیا گیا، نمونے میں پائی جانے والی دوا طبی علاج کے لیے استعمال ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے طبی دستاویزات کو تسلیم کرتے ہوئے انعام بٹ کو مطلوبہ دوا مزید ایک سال استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

ایشین بیچ گیمز کے مقابلے کا نتیجہ منسوخ کر کے انعام بٹ سے چاندی کا تمغہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔انعام بٹ ایشیئن گیمز میں کوچ کی حیثیت سے شرکت کریں گے، وہ ریسلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری ہیں اور تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے