18 Sep 2026
(ویب ڈیسک) فیڈریشن انٹریشنل ہاکی (ایف آئی ایچ) نے ورلڈ کپ میجک سکل ایوارڈز کا اعلان کردیا۔
ایف آئی ایچ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق پاکستان کے عبد الرحمٰن نے میجک سکل ایوارڈ جیت لیا۔
مینز کیٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستان کے عبد الرحمٰن نے ویلز کے خلاف میچ میں شاندار تھری ڈی سکلز کا مظاہرہ کیا۔
میگا ایونٹ کے دوران عبد الرحمٰن نے ویلز کے خلاف چار دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج کرکے خوبصورت گول سکور کیا تھا۔
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچز 24، 27 اور 30 ستمبر کو شیڈول ہیں جو بالترتیب ڈربن، جوہانس برگ اور پوچھ فیسٹرم میں کھیلے جائیں گے۔
