اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیضان نے لاہور سے سکردو تک 1100 کلومیٹر رننگ 22 روز میں مکمل کر لی

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(ویب ڈیسک) جی سی یونیورسٹی لاہور کے طالب علم اور فیلکن ٹرائیتھلون کلب کے رکن فیضان احمد نے لاہور سے سکردو تک 1100 کلومیٹر کا رننگ سفر 22 روز میں مکمل کر لیا۔

فیضان نے آج سکردو پہنچ کر اپنا طویل اور مشکل رننگ چیلنج مکمل کیا، جس کے دوران انہوں  نے پنجاب کے میدانی علاقوں سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں تک رننگ کی۔

فیضان کے سفر میں ناران، بابوسر ٹاپ، چلاس اور رائے کوٹ سمیت کئی مشکل مقامات شامل تھے، جہاں انہوں نے طویل فاصلوں، چڑھائیوں، دشوار گزار راستوں اور مختلف موسمی حالات کا سامنا کیا، 22 روزہ رننگ کے دوران فیضان نے مجموعی طور پر 1100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

فیضان نے اپنا یہ رننگ سفر پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس کے شہدا کے نام کیا اور ملک کیلئے جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا، فیضان  نے رننگ کے ذریعے منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی کا پیغام بھی اجاگر کیا اور بالخصوص نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

فیضان  نے اپنے سفر کے دوران راستے میں آنے والی مختلف آبادیوں اور کمیونٹیز تک بھی منشیات کے خلاف آگاہی کا پیغام پہنچایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے