اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں مستقل افسران کی تعیناتی مسلسل التوا کا شکار

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں مستقل افسران کی تعیناتی مسلسل التوا کا شکار ہے، انٹرویوز مکمل ہونے کے باوجود تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز اور سیکرٹریز تعینات نہ ہو سکے۔

پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں مستقل کنٹرولرز اور سیکرٹریز کی تعیناتی کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔ تعلیمی بورڈز میں مستقل افسران کی تعیناتی کا عمل 4 ماہ قبل شروع کیا گیا تھا۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم نے امیدواروں کے انٹرویوز ایک ماہ قبل مکمل کر لیے تھے، جبکہ بورڈز میں افسران کی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے ایک ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

انٹرویوز مکمل ہونے کے ایک ماہ بعد بھی تعلیمی بورڈز میں مستقل افسران کی تعیناتی نہ ہو سکی۔ پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز اور سیکرٹریز کی تعیناتی کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے