17 Sep 2026
(ویب ڈیسک) ایم فل اور اس کے مساوی ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کیلئے ایک خوشخبری کا اعلان ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم فل اور اس کے مساوی ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو ماہانہ الاؤنس کی ادائیگی کی جائے گی، وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ایم فل کے مساوی ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو 2500 روپے ماہانہ الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی ہے، واضح رہے کہ یہ الاؤنس پہلے ہی سے دیا جا رہا ہے، تاہم اب اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم فل اور مساوی ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کیلئے اس ماہانہ 2500 روپے الاؤنس کے فیصلے کا اطلاق 17 جولائی 2026 سے ہو گا۔
