اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نہم جماعت میں خراب نتائج ، لاہور کے 41 سکول سربراہان سے جواب طلب

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) نہم جماعت کے لاہور بورڈ کے خراب نتائج پر 20 فیصد سے کم کامیابی کی شرح والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب کے ساتھ انکوائری کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق انکوائری کے دوران تمام مضامین کے اساتذہ کا الگ الگ رزلٹ بھی طلب کیا گیا ہے، جبکہ ذاتی شنوائی کے بعد سکول سربراہان اور متعلقہ اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

 ان سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول پکے کوارٹر مغلپورہ، پاجیاں، رنگ محل، گووند رائیونڈ، گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور کانجراں، کرباٹ، اعوان ڈھائی والا، برکی اور راوی روڈ شامل ہیں۔

اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول مقبول عام جی او آر ون، جامن کینٹ، چاچو والی لاہور کینٹ، گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ کوارٹر، چاہ میراں، مومن پورہ، چونگ خورد، لدھکے اوچے اور بلال گنج بھی فہرست میں شامل ہیں۔

دیگر سکولوں میں گورنمنٹ ہائی سکول جلو سٹیشن اور گورنمنٹ ہائی سکول ہیئر پنڈ بھی شامل ہیں، جن کے نتائج پر انکوائری کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے