اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی چوری میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں، بلال صدیق کمیانہ

19 Sep 2026
19 Sep 2026

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژنز کی کارکردگی، امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا, سی سی پی او لاہور  نے کہا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے اور پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور دلجمعی سے ادا کریں۔

بلال صدیق کمیانہ  نے جیب تراشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جیب تراشوں کے منظم گروہوں کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے, انہوں نے بازاروں، تجارتی مراکز اور رش والے مقامات پر جیب تراشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم بھی دیا۔

سی سی پی او لاہور  نے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے بجلی چوری کے درج مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے پر بھی زور دیا، انہوں نے چوری اور نقب زنی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔

بلال صدیق کمیانہ  نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دلجمعی سے ادا کریں اور ماتحت عملے کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے