اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

10 روپے کا نوٹ بند ہونے کی آخری تاریخ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں: سٹیٹ بینک

17 Sep 2026
17 Sep 2026

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کی تردید کردی۔

 

سٹیٹ بینک کے ترجمان نے واضح کیا کہ 10 روپے کے نوٹ کی مبینہ بندش سے متعلق اطلاعات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نئے بینک نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے، تاہم نئے نوٹوں کی تجویز اس وقت وفاقی کابینہ میں زیر غور ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو تبدیل یا بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اگر اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا گیا تو عوام کو سرکاری ذرائع سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اگر مستقبل میں کسی بینک نوٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اسے تبدیل کرانے کے لیے عوام کو مناسب وقت بھی دیا جائے گا۔ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ کرنسی نوٹوں سے متعلق معلومات کے لیے صرف سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اطلاعات پر اعتماد کیا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے